’’فرانس یمن جنگ کا پرامن حل چاہتا ہے‘‘

دبئی۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ انہوںنے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان پر واضح کردیا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کا پرامن حل سب سے اہم ہے اور ہم اس جنگ کا پرامن حل چاہتے ہیں۔’العربیہ ‘کے مطابق ارجنٹائن میں G-20 اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ پیرس یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پرامن کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ انہوں نے فریقین پر جنگ کے بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا۔