پیرس / برلن ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے اینٹ کا جواب پتھر کی کارروائی کرتے ہوئے روس سے چار فرانسیسی سفارتکاروں اور چار جرمن سفارتکاروں کو اپنے ملک سے خارج کردیا ۔ یہ کارروائی امریکہ ، یوروپی یونین اور ناٹو ممالک کی جانب سے روسی سفارتکاروں کے اخراج کی کارروائی کے خلاف جوابی کارروائی تھی ۔ روس نے وضاحت پیش کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا ۔ برلن سے موصولہ اطلاع کے بموجب روس جوابی کارروائی کے طور پر چار جرمن سفارتکاروں کو اپنے ملک سے خارج کردے گا کیونکہ جرمنی نے چار روسی سفارتکاروں کو روس کے جاسوس قرار دیتے ہوئے جرمنی چھوڑدینے کا حکم جاری کیا ہے ۔