پیرس 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کی سربراہی کرنے والے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے دورہ تاخیر کاشکا ر تھا،اس کی خلاف ورزی پربھرپور آواز بلند کی جس پر کامیابی ملی ہے۔انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے منصوبوں کے معائنے سے متعلق مثبت اشارے د یئے گئے ،پچھلے سال اگست 2018میں بھارت سے ہم منصب پاکستان آئے تھے جس کے بعد ہمیں 9 جنوری کو دوبارہ دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم 119 ویں دورے پر بھارت جارہے ہیں ، اس دورے میں معلومات کا تبادلہ بھی کیاجائے گا۔ ہماری کوشش ہے انڈس واٹر ٹریٹی پر حکومتی کوششوں پر بھرپور کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کو بھارتی حکام دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پکل دل کا معائنہ کرائیں گے۔