فرانس پارلیمنٹ میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

پیرس ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے قانون سازوں نے آج مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت میں ووٹ دیا۔ اس سے پہلے برطانیہ اور اسپین نے بھی ایسا ہی کیا تھا جبکہ یوروپین ممالک تعطل کا شکار مشرق وسطی امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے ایوان زیریں میں آج علامتی رائے دہی اگرچہ فرانس حکومت پالیسی کی پابند نہیں لیکن اس اقدام سے اسرائیل یقیناً چراغ پا ہوگا۔ اس سے پہلے وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ یہ ایک سنگین غلطی ہوگی۔ پارلیمنٹ میں 339ارکان نے تحریک کی تائید میں ووٹ دیا جبکہ 151 نے مخالفت کی ۔ (ابتدائی خبر صفحہ 4 پر