پیرس ۔ 27 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں ایک میگزین کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے اس لئے اٹھا لیا گیاکہ اس میں شامل ایک نقشہ میں اسرائیل کو حقیقی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔میگزین کے جنوری 2018 ء کے شمارے میں دنیا کا ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ایک جانب تحریر ہے کہ ’’دنیا میں 197 ممالک ہیں جیسے فرانس ، جرمنی اور الجزائر وغیرہ۔ ان کے علاوہ بھی مزید ممالک ہیں تاہم دنیا کے تمام ممالک اس بات پر آمادہ نہیں کہ یہ مزید ممالک مثلاً اسرائیل یا شمالی کوریا وغیرہ حقیقی ریاستیں ہیں‘‘۔یہودی تنظیموں کی کونسل نے میگزین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ شمارے میں تصحیح شائع کرے اور ساتھ یہ ایک مضمون میں یہ بھی واضح کرے کہ اسرائیلی ریاست کیا ہے اور وہ کیوں وجود میں آئی۔