فرانس میں چارلس اور پوتین اگلے ماہ روبرو ہونگے

پیرس ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کا شاہی خاندان روس کے صدر پوتین کو ایڈالف ہٹلر سے تشبیہہ دیتا ہے مگر اب اگلے ماہ 6 جون کو برطانوی تخت کے مالک شہزادہ چارلس اور روسی صدر پوتین فرانس میں بالکل روبرو ہونگے۔ ان کے درمیان یہ ملاقات ڈی۔ ڈے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ شہزادہ چارلس اس وقت اپنی اہلیہ کیمیلا پارکر کے ساتھ کناڈا کے دورے پر ہیں۔ برطانوی نائب وزیر اعظم نک کلیگ کے مطابق اگرچہ دونوں شخصیتیں ہی ایک ایونٹ میں بطور مہمان موجود ہوں گے مگر ان کے مابین با قاعدہ ملاقات طے نہیں ہے۔