کیلیڈونیا، 7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے نیو کیلیڈونیا میںجمعہ کو زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2ئ6ناپی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز لالٹی آئیلینڈ میں ٹیڈینے سے تقریبا 189 کلومیٹر دور رہا۔زلزلے کے جھٹکے جنوبی بحرالکاہل علاقے کے جنوب مشرقی علاقے میں محسوس کئے گئے ۔