فرانس میں دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں 4لڑکیاں گرفتار

پیرس، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے حکام نے آج شام کے دہشت گردوں سے ٹیلی گرام کے ذریعے بات کرنے کے شبہ میں یہاں چار لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے ، جن پر تین نابالغ ہیں۔عدالتی ذرائع نے بتایا کہ ملزم لڑکیاں دہشت گردوں سے حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کر رہیں تھیں۔چار لڑکیوں میں سے تین 15 سے 17 سال کی ہیں جبکہ ایک 18 سال کی ہے ۔فرانس کے ٹی وی چینل فرانس 3 نے بتایا کہ چار میں سے ایک لڑکی فرانس میں حالیہ دہشت گردانہ واقعہ انجام دینے والے فرانس کے ایک دہشت گرد رچرڈ قاسم کے رابطے میں تھی۔تاہم امریکی فوج نے فروری کے ابتدائی ہفتے میں اس بات کی اطلاع دی تھی کہ عراق کے موصل شہر میں قاسم پر امریکی فوج نے حملہ کیا تھا۔