فرانس میں داعش کا حملہ ، پانچ افراد ہلاک

پیرس۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) نام نہاد اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے جنوبی فرانس میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی ہے ، جس میں ایک بندوق بردار نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک سوپرمارکٹ میں خریداروں کو یرغمال بنالیا تھا۔ یورونیوز کی رپورٹ میں ہفتہ کے روز بتایا گیا ہے کہ فوری طورپر سلامتی دستہ کے محاصرے کے بعد اسٹور میں ہی بندوق بردار حملہ آور کو گولی مار دی گئی تھی، لیکن اس وقت تک حملہ آور نے تین لوگوں کو ہلاک اور 16 دیگر کو زخمی کردیا تھا۔ وزیر داخلہ جیراڈ کولمبو نے آج بتایا کہ اس حملے میں یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش میں ایک سکیورٹی اہلکار کی بھی موت ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں پولس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بندوق بردار حملہ آور کی شناخت مراقشی نژاد کے مقامی باشندے ریڈاؤن لاکڈم (25) کے طورپر کی گئی ہے اور وہ جرائم پیشہ شخص تھا۔