مرسلی ۔ /17 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فرانس کے ٹاؤن میں دو افراد اُس وقت زخمی ہوئے جب ایک خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے انہیں بلیڈ سے نشانہ بنایا ۔ سوپر مارکٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون چیک آؤٹ پر کام کررہی ہے خود بھی زخمی ہوئی ۔ ان کے زخم زیادہ گہرے نہیںہیں ۔ دونوں زخمیوں کو دواخانے میں شریک کیا گیا ہے ۔ 24 سالہ خاتون کے تعلق سے پولیس ریکارڈ نہیں ہے۔ حملہ آور خاتون پر فوری قابو پالیا گیا ۔