پیرس 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں کئے گئے تخریب کار حملہ کے بعد وہاں اسلام سے متعلق کتب کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مقامی عوام یوروپ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے مذہب کے تعلق سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جنوری میں پیرس میں کئے گئے حملوں کے بعد ایک خصوصی میگزین میں قرآن سے متعلق تجزیہ پیش کیا گیا تھا اور یہ میگزین انتہائی تیزی سے فروخت ہوگئی ۔ اس کے علاوہ اسلام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی دوسری کتب بھی یہاں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو ری ہیں۔ ڈائرکٹر فلاسفی میگزین فیبرائس گرشیل نے کہا کہ فرانسیسی عوام اسلام کے تعلق سے زیادہ سے زیادہ سوال کر رہے ہیں اور انہیں جو جواب مل رہے ہیں وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں ایسے میں وہ کتب کا سہارا لے رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 2015 کے ابتدائی سہ ماہی میں اسلام سے متعلق کتب کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔ فرنچ نیشنل یونین آف بک شاپس نے یہ بات بتائی ۔ ملک میں کتب فروخت کرنے والے دوکانوں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ لوگ اس مذہب کے تعلق سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اسی لئے کتب کی فروخؒ بڑھ گئی ہے ۔ خاص طور پر چونکہ داعش کی جانب سے خود کو اسلامی نمائندہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تو لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا حقیقت میں ایسا ہے ؟ ۔