پیرس ۔27اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی ایک عدالت کی جانب سے برقینی پر پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کے باوجود ’فرنچ ریویرا‘ کے ساحلی علاقے برقینی پر پابندی عائد کیے ہوئے ہیں۔ خواتین کے پورے بند کے سوئمنگ سوٹ پہننے پر ہنوز پابندی ہے اور اس حوالے سے لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی مسلمانوں کی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے عدالت کی جانب سے برقینی پر پابندی کے اٹھائے جانے کا خیر مقدم کیا تھا، تاہم فرانس کے بعض حلقے پیراکی کے اس لباس کے خلاف ہیں اور اسے ملک کی لبرل ثقافت سے متصادم سمجھتے ہیں۔