پیرس۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیراعظم ایڈورلڈ فلپ نے ملک کے وزیر داخلہ کے مستعفی ہونے کے بعد گھریلو سکیورٹی کی ذمہ داری بھی سنبھال لی ہے جو دراصل صدر ایمانیول میکرون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ چہارشنبہ کو جوش سے عاری ایک تقریب کے دوران فلپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں سکیورٹی کو اعلیٰ سطح تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ فلپ مستعفی وزیر داخلہ جیرارڈ کولمومبس کے جانشین کی تقرری تک یہ زائد ذمہ داری سنبھالتے رہیں گے۔ منگل کو صدر میکرون نے کولمومس کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔