پیرس۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے دورۂ فرانس کے اختتام سے قبل میزبان صدر فرینکوئی اولاند’’شجر حیات‘‘ سے معنون مصوری کا ایک تحفہ پیش کیا۔ مصوری کا یہ خوبصورت فن پارہ ہندوستان میں فطرت و طبیعت کیلئے روایتی معاشرتی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ اُڈیشہ کے ایک مصور بھاسکر مہاپترا نے ریشمی کپڑا پر یہ مصوری بنائی ہے جو اپنے خاندان کے ساتھ گزشتہ 30 برسوں سے فن مصوری سے وابستہ ہیں۔ ہندوستانی مصوری میں دریافت کو بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا انمول تحفہ تصور کیا جاتا ہے جس کی جڑ، پیڑ، شاخ، پھول، پتے، تخم اور پھل سب کے سب انسان کیلئے مفید ہوتے ہیں جن سے زندگی اور صرف ستھرے ماحول کا روح پرور تصور اُجاگر ہوتا ہے۔