فرانسیسی صدر اولاندا ، آئندہ سال جشن جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی

نئی دہلی ۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر فرینکوئی اولاندا آئندہ جشن جمہوریہ ہند تقاریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ یوم جمہوریہ تقاریب میں اولاندا کے مہمان خصوصی ہونے کے بارے میں اگرچہ دونوں ممالک کی طرف سے تاحال کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن باور کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے فرانسیسی صدر کی گزشتہ ماہ یہ دعوت دی تھی جو غالباً قبول کرلی گئی ہے ۔ فرانس کے وزیر خارجہ لاڈرفٹ فابیوس نے گزشتہ روز ایک روزہ دورہ کے دوران دعوت سے اتفاق کا تذکرہ کیا ۔ یہاں اس بات کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ میں گزشتہ ہفتہ دہشت گرد حملے میں 130 افراد کی ہلاکت کے بعد اس دعوت کی خبرمنظر عام پر آئی ہے ۔