فرار کی کوشش میں 5 نکسلائیٹ ہلاک

چاء باسا (جھارکھنڈ) ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چاء باسا جیل میں قید 5 نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے انہیں فرار کی کوشش کرتے ہوئے دیکھ کر فائرنگ کردی جبکہ 15 دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 15 مفرور قیدیوں میں 7 نکسلائیٹس شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی نگرانکار پولیس ٹیم اور قید خانہ کے چوکیداروں پر قابو پانے کے بعد فرار کی کوشش میں کامیابی حاصل کی۔ آج دوپہر ان لوگوں کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد واپس جیل منتقل کیا جارہا ہے جبکہ یہ واقعہ پیش آیا۔