جموں۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری ڈسٹرکٹ اعجاز احمد نے کل ڈیوٹی سے غیرحاضری اور فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر سندربنی ایگزیکٹیو آفیسر کو معطل اور محکمہ صجت کے 30 ملازمین کی تنخواہوں پر روک لگا دی۔ اعجاز احمد کے مطابق وہ سالانہ بدھا امرناتھ یاترا جو آئندہ ماہ مقرر پے کے انتظامات کے سلسلے میں ایک میٹنگ طلب کی تھی جس میں سینئر آفیسر نے شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ واضح طور پر ہدایات کے باوجود سینئر آفیسر نے اپنے اسٹیشن کو بغیر کسی اطلاع کے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ 30 ملازمین کو ان کی غیرحاضری پر تنخواہوں پر روک لگا دی گئی کیونکہ 10 اور 18 جولائی کو سب ہیلتھ سنٹرس پر اچانک معائنہ کیا گیا تھا جس میں مراکز کو مقفل پایا گیا تھا۔