نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی قیادت میں قوم نے سابق صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد مرحوم کو ان کے 110 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پراثر خراج عقیدت ادا کیا ۔ صدر پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں فخر الدین علی احمد کے پوٹریٹ پر پھول چڑھایا۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں ان کی پارٹی نے بھی مرحوم قائد کو خراج عقیدت ادا کیا۔