نئی دہلی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آن لائین پر کمسن بچوں کی عریاں فلموں (پرونو گرافی) کی روک تھام کیلئے حکومت نے کارروائی شروع کردی ہے اور سی بی آئی کے ذریعہ انٹرپول کے بدترین فہرست تک رسائی کیلئے ایک میکانزم وضع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔حکومت نے انٹرنیٹ سرویس کے فراہم کنندگان (آئی ایس پی) کو ہدایت دی ہے کہ اپنا انفراسٹرکچر اور ٹکنالوجی کو عصری بنائیں تاکہ اخلاق سوز ویب سائیٹس کی نشاندہی اور روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔وزیر ٹیلی کام و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔