مئیر بی رام موہن ، ڈاکٹر کے لکشمن اور دوسروں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سواسا فاونڈیشن کی جانب سے عالمی یوم دمہ 2016 بیداری پروگرام 3 مئی کو یہاں اندرا پارک پر منعقد کیا گیا جس میں بحیثیت مہمانان اعزازی مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر بی رام موہن ، ڈاکٹر کے لکشمن ایم ایل اے و صدر تلنگانہ بی جے پی یونٹ ، ایم نارائنا چیرمین پریس اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ ڈاکٹر وشنوراؤ ویرا پنینی ( سواسا فاونڈیشن ) نے شرکت کی ۔ صرف ہندوستان میں 30 کروڑ سے زائد لوگ الرجی اور دمہ سے متاثر ہورہے ہیں ۔ سواسا فاونڈیشن کی جانب سے دو دہوں سے اس طرح کے پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر 200 مریضوں کے اسکریننگ ٹسٹس کیے گئے اور ضرورت مندوں کو مفت ادویات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کو میڈیکل انفارمیشن دی گئی ۔ اعزازی مہمانان نے اس پروگرام میں سواسا کے تلگو ، انگلش اور اردو کے نئے ایڈیشن جاری کئے ۔ اسمتھا ورک میں 1000 لوگوں نے حصہ لیا اور غبارے چھوڑے گئے ۔ سواسا ہاسپٹل اینڈ فاونڈیشن کی جانب سے الرجی اور دمہ سے متعلق معلومات ویب سائٹ swasa.com پر فراہم کی جارہی ہے ۔۔