نئی دہلی، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے فانی طوفان کو دیکھتے ہوئے آندھرا پردیش کے چار اضلاع میں مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کو واپس لے لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں ریلیف اور باز آبادکاری کے کاموں کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ آندھرا پردیش کے چیف الیکٹورل افسر نے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کو مکتوب لکھ کر اسے ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ کمیشن نے جمعہ کو اپنے جواب میں مطلع کیا کہ مثالی ضابطہ اخلاق مشرقی گوداوری، وشاکھاپٹنم، سریکاکلم اور وجئے نگر میں نافذ نہیں رہے گا۔