فانی طوفان بنگلہ دیش کا تجویز کردہ نام

حیدرآباد 4 مئی ( یو این آئی ) طوفان فانی کا نام بنگلہ دیش کا تجویز کردہ ہے ۔ بنگالی میں اس کے معنی سانپ کے ہیں۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے طریقہ کار کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے وقتاً فوقتاً طوفانوں کے ناموں کی تجاویز پر مبنی فہرست بھیجی جاتی ہے۔ ہندوستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، مائنمار، عمان، پاکستان اور تھائی لینڈ کی جانب سے شمالی بحرہند میں اُٹھنے والے طوفانوں کے نام تجویز کئے جاتے ہیں۔ مستقبل میں آنے والے طوفان کے نام بھی ان 8 ممالک کی جانب سے تجویز کئے جائیں گے ۔