محترم محمد رضی الدین معظم
اگر کبھی فالج یا لقوہ کا جسم پر حملہ ہو تو گھبرائیں نہیں، بلکہ فوراً درج ذیل طریقوں پر عمل کریں:٭ چالیس روز تک سورۂ نور کی آیت ۳۵ ’’اللّٰہ نور السموات … شیئٍ علیم‘‘ اور اس کے ساتھ سورۂ زلزال لکھ کر دھوکر اس پانی کو شیشے میں بھرکر رکھ لیں اور تھوڑی تھوڑی دیر سے مریض کو پلاتے رہیں، انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ سورۂ معارج پڑھ کر شہد پر دم کرکے وقفہ وقفہ سے چٹائیں، انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ سورۂ کوثر سو بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے شیشہ میں بھرکر رکھ لیں اور وقفہ وقفہ سے پلاتے رہیں، انشاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ ارنڈی کے بیجوں کا مغز تین دانے دن میں تین بار کھلائیں، انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ بعد اشراق سورۂ والشمس پڑھ کر دم کریں، انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ پاؤ کیلو ارنڈی کے بیجوں کا مغز ایک لیٹر دودھ میں پکاکر کھووا بنالیں، پھر اس میں اصلی گھی اور شکر ملاکر خوب بھون لیں۔ مریض کو روزانہ کسی بھی وقت بیس گرام کھلائیں، انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ جو لوگ پابندی سے سوتے وقت سورۂ اعراف کی آیت ۵۴ پڑھ کر سونے کی عادت ڈالیں، انشاء اللہ تعالیٰ اُن پر کبھی فالج کا اثر نہیں ہوگا۔