فاصلاتی کورسز میں داخلے 30؍ اپریل آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے ایم اے اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) ‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سرٹی فکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30؍ اپریل ہے۔ داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23008402-04 پر ربط کریں۔

 

کانسٹبلس امتحان ’ کی ‘ کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( آئی این این) : محکمہ فائر سروسیس کے علاوہ ٹی ایس ڈی آر میں فائر مین اور ایس پی ایف میں کانسٹبلس ( سیول ، اے آر ، ایس اے آر سی پی ایل ٹی ) میں تقررات کے لیے کوسچن پیپر بک لٹ کوڈ نمبرس اے ، بی ، سی اور ڈی کے ’کی ‘ کو ویب سائٹ tsl.prb.in پر جاری کردیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں اعتراضات 30 اپریل کو 5 بجے شام تک ای میل keyobjections_pc@tslprb.in پر روانہ کرسکتے ہیں ۔ یہ بات چیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈاکٹر پی پورنا چندرا راؤ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتائی ۔۔