امریکہ کے صدر20 ویں صدی کے فاشسٹ: میئر لندن غلام صادق خان
لندن۔/2جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن کے میئر غلام صادق خان نے جو ڈونالڈ ٹرمپ کے کٹر مخالف ہیں دعویٰ کیا کہ امریکہ کے صدر 20 صدی کے فاشسٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ( ٹرمپ ) جیسے کسی لیڈر کے دورہ پرطانیہ کے موقع پر کوئی سرخ قالین نہیں بچھائی جائے گی۔ ٹرمپ اپنی شریک حیات ملینیا اور بڑے بچوں کے ساتھ پیر سے شروع ہونے والے تین روزہ دورہ کے دوران ملکہ ایلزبیتھ دوم سے ملاقات کریں گے۔ صادق خان نے لکھا ہے کہ ’’ صدر ڈونالڈ ٹرمپ بڑھتے ہوئے عالمی خطرہ کی ایک انتہائی خوفناک مثال ہیں۔ دنیا بھر میں دائیں بازو کی انتہا پسندی بڑھ رہی ہے جس سے ہمارے جمہوری معاشروں میں گزشتہ 70 برس کے دوران سخت جدوجہد سے حاصل کردہ اقدار، آزادیوں اور حقوق کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے‘‘ صادق خان نے کہا کہ وکٹر اوبران ہنگری میں، مانیو سالوین اٹلی میں اور نیگل فاریج برطانیہ میں محض حصول تائید کے لئے یہاں 20 ویں صدی میں اسی قسم کے فسطائی حربے اختیار کررہے ہیں۔ اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ پیغامات جاری کررہے ہیں اور اقتدار بھی حاصل کررہے ہیں۔‘‘ اس سوال پر کہ امریکی صدر ٹرمپ کو دورہ لندن کیلئے مدعو کیا جانا چاہیئے۔ غلام صادق خاں نے جواب دیا کہ ’’ جی نہیں ، کسی سرکاری دورہ پر نہیں ‘‘۔