جموں کے شخص نے سابق چیف منسٹر کی کار کو بھی ٹکر دی، سکیورٹی میں بدترین لاپرواہی
جموں۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر نیشنل کانفرنس اور جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ میں آج اپنی کار گھساکر توڑ پھوڑ شروع کرنے والے ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔ یہ واقعہ آج صبح بھٹنڈا میں پیش آیا جب ضلع پونچھ کے علاقہ میندھر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی کار کو تیز رفتاری کے ساتھ ان (فاروق عبداللہ) کی کار سے ٹکر دی جو دہلی گیٹ کے قریب پارک کی گئی تھی۔ پھر اس شخص نے اپنی کار سے اُتر کر گھر میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ تاہم وہاں تعینات سکیورٹی عملہ نے اس کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ پولیس نے کہا کہ رہائش گاہ میں زبردستی گھسنے والے شخص کی شناخت مرتضیٰ کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کے والد جموں کے بان ۔ تالاب علاقہ میں بندوق بنانے والی فیاکٹری میں ملازم ہیں۔