مدرسہ باب العلم انوار محمدی کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن، مولانا سید کاظم پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔/4 مئی، ( پریس نوٹ ) احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی ، بہادر پورہ میں شہزادہ حضور غوث اعظم مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی (سرپرست اعلیٰ مدرسہ باب العلم انوار محمدی ) کی زیر سرپرستی سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید عمل میں آیا۔ 30 طلباء کو مولانا حافظ و قاری محمد رضوان قریشی نے دعا پڑھا کر تکمیل حفظ قرآن مجید کرایا۔ جلسہ کا آغاز مولانا حافظ غلام محمد خان نقشبندی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ طلبائے مدرسہ نے حمد و نعت کے علاوہ مختلف زبانوں میں تقریریں کیں۔ جبکہ نظامت کی ذمہ داری مفتی محمد عبدالجواد قادری نے ادا کی۔ مولانا سید اسحاق محی الدین قادری بانی و ناظم مدرسہ باب العلم انوار محمدی نے خیرمقدمی کلمات پیش کئے۔ خطیب دکن نے فرمایا کہ قرآن وتو راستہ ہر کسی کو بتاتا ہے مگر منزل مقصود تک ہر کوئی نہیں پہنچتا۔ منزل مقصود تک وہی پہونچتا ہے جو متقی ہوتا ہے، اور متقی وہی ہوتا ہے جسے اللہ تبارک تعالیٰ مکرم بناتا ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے کیلئے ادب کی ضرورت ہوتی ہے اور مدارس اسلامیہ اپنے طلباء کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ادب بھی سکھلاتے ہیں۔ مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی نے علم دین کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور مولانا سید محمود رضوی ارشد پاشاہ نے متقی کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فارغین مدرسہ کو تلقین کی کہ وہ تقویٰ کے زیور سے اپنے آپ کو آراستہ رکھیں۔ مولانا حامد محمد افتخار پاشاہ قادری نے وقت کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ طلباء مدرسہ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور دل لگاکر اپنی پڑھائی میں وقت لگائیں۔ جناب سید اختر محی الدین، مولانا محمد آصف عرفان قادری، مولانا محمد عبدالمقتدر نظامی، مولانا حافظ محمد یاسر الدین صدیقی، مولانا محمد افتخار الدین قادری سبحانی اور مولانا سمیع الدین اقبال ، سید یوسف ہاشمی، سید صدیق محی الدین قادری ، سید محبوب محی الدین اکبر، مولانا محمد حسن رضا کے علاوہ طلباء و اساتذہ اور طلبائے قدیم، محبان مدرسہ اور سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔