یوروپی پارلیمنٹ کا اجلاس جاری رہے گا : صدر
بروسلز ۔12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجاني نے منگل کے روز کہا کہ سٹراسبرگ میں فائرنگ کے واقعہ کے باوجود یورپی پارلیمنٹ کا اجلاس جاری رہے گا۔مسٹر تاجاني نے ٹویٹ کیا ‘‘میں اسٹراسبرگ حملے کے متاثرین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یورپی پارلیمنٹ دہشت گرد یا مجرمانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونے والی ہے ۔ آگے بڑھتے رہو! ہم دہشت گردی کے خلاف جمہوریت اور آزادی کی طاقت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ یورپی پارلیمنٹ کے قریب ہوا ہے اور ممبران پارلیمنٹ کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پارلیمنٹ ہاؤس میں رہنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس وقت ا سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کا اجلاس چل رہا ہے ۔