فائرنگ کی اطلاعات کے بعد بحریہ یارڈ واشنگٹن میں سب ٹھیک ہے کا اعلان

واشنگٹن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )واشنگٹن میں امریکی بحریہ کے علاقہ میں آج سب ٹھیک ہے کا اعلان کیا گیا ۔ قبل ازیں کئی گھنٹے تک ان غیر مصدقہ اطلاعات کی بناء پر کہ ایک بندوق بردار بے لگام پھر رہا ہے اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی تھی۔ بحریہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ’فائرنگ کے کوئی آثار نہیں ہیں‘تمام ارکان عملہ بخیریت ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں خبریں شائع کی تھیں کہ مقامی پولیس اور ایف بی آئی نے امریکی بحریہ یارڈ کی تمام عمارتوں کی تلاشی کے بعد کہا کہ بندوق بردار کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملااور نہ فائرنگ کے کوئی آثار نظر آئے ۔امریکی بحریہ کا یارڈ جہاں بحریہ کے افسر رہتے ہیں جنوب مشرقی واشنگٹن میں واقع ہے جہاں قبل ازیں ستمبر 2013 میں ایک بندوق بردار نے 12 افراد کو شدید کردیا تھا۔بعدازاں پولیس نے اسے ہلاک کردیا تھا۔