فائرنگ واقعہ کے خلاف نوگام میں احتجاج جاری

سرینگر 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو نوجوانوں کی ہالکت کے خلاف نوگام علاقہ میں احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔ فوج نے کل ہی یہ اعتراف کرلیا تھا کہ یہ فائرنگ اس کی غلطی تھی اور فوج کی جانب سے تیقن دیا گیا تھا کہ خاطی پائے جانے والے عملہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی ۔ اس کے ایک دن بعد بھی برہم احتجاجیں کے گروپس آج سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے شہر میں کئی مقامات پر راستہ روکو احتجاج منعقد کیا ۔ یہاں ٹریفک نظام پوری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ پیر کو پیش آئے واقعہ میں فوج نے ایک گاڑی میں سفر کرنے والے چار نوجوانوں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے ۔ فوج نے کل اعتراف کیا تھا کہ فائرنگ کرنا اس کی غلطی تھی اور اس نے تیقن دیا تھا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ دار پائے جانے والے عملہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔