واشنگٹن ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جنوبی کیرولینا ریاست میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں پانچ امریکی پولیس افسران کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ سی این این کے مطابق پانچ افسران میں دو سٹی افسران اور تین فلورینس کاؤنٹی شیریف کے نائب تھے، جو زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ان کی کیا کیفیت ہے اس کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہوئی۔ نیشنل لاء انفورسمنٹ میموریل فنڈ سے حاصل کئے گئے ابتدائی ڈیٹا سے یہ معلوم ہوا ہیکہ اس واقعہ سے قبل جاریہ سال اب تک فائرنگ کے واقعات میں 107 پولیس افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔