تاریخ گواہ ہے کہ بادشاہوں اور حکمرانوں کواپنا نام قائم رکھنے کی خواہش ہوتی ہے اور اسی مقصد کیلئے وہ نت نئے طریقے تلاش کرتے ہیں اسی مقصد کے تحت روم کے شہنشا ہ جو لیس نے سیزر نے کیلنڈر کے ساتویں مہینے کا نام اپنے نام پر جولائی رکھ دیا اور جولائی کے مہینے کو بڑا کرنے کیلئے ایک دن فبروری سے لے کر جولائی کو عطا کر دیا ۔ اس طرح اہل روم جو فبروری کو منحوس مہینہ سمجھتے تھے ایک منحوس دن سے نجات مل گئی۔ جولائی کے دن بڑھ کر 31 ہوگئے اور فبروی گھٹ کر 29 دن کا رہ گیا ۔ جولیس سیزر کے قتل کے بعد Augustus برسراقتدار آیا ۔اس نے بھی جولیس سیزر کی تقلید کرتے ہوئے آٹھویں مہینے کا نام اپنے نام پر رکھ دیا اور اگسٹ کے مہینے کو بڑھا کر31 دن کا کر دیا اس طرح فبروری کا مہینہ گھٹ کر 28 دن کا رہ گیا ۔