نقصانات کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے : چیف منسٹر
حیدرآباد 2اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے غیر موسمی بارش پر فصلوں کے نقصانات کا اندازہ کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کی چیف سکریٹری کو ہدایت دی ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج چیف سکریٹری ایس کے جوشی سے بارش کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ ریاست کے مختلف مقامات پر غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوںکو نقصان پہنچا ہے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو چوکنا رہنے اور بارش سے جو نقصانات ہوئے ہیں انکی رپورٹ حکومت کو روانہ کرنے ہدایت دی ۔ کے سی آر نے گذشتہ 15 دن سے بارش کے نقصانات اور مستقبل میں امکانی بارش کے نقصانات کا اندازہ لگا کر رپورٹ میں احاطہ کرنے پر زور دیا ۔ جن فصلوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں ان پٹ سبسیڈی فراہم کرنے حکومت تیار ہے لہذا فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے اضلاع کے تمام کلکٹرس سے ٹیلیفون پر حکومت کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔