غیر منظم شعبہ میں بھی ڈیجیٹل معاملتوں میں زبردست اضافہ

نوٹ بندی کی مشکلات اب ختم ہو رہی ہیں۔ رکن نیتی آیوگ وی کے سرسوت کا اظہار خیال
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( پی ٹی آئی ) : ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے حکومت کی مہم کے بعد ڈیجیٹل معاملتوں اور ای ادائیگیوں میں اصافہ ہوگیا ہے ۔ اب تو غیر منظم شعبہ بھی اس کے فوائد کو سمجھنے لگا ہے ۔ رکن نیتی آیوگ وی کے سرسوت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معاملتیں بھی ہورہی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ آج کے اخبارات ہی میں یہ اطلاع آئی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایپ بھیم کے ذریعے 65 لاکھ معاملتیں ہوئی ہیں ۔ یہ جو پیشرفت ہے وہ بہت اطمینان بخش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹ بندی کے بعد معیشت متاثر ہوگئی تھی لیکن اب صورتحال مستحکم ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی تھی لیکن اب صورتحال بالکل بہتر ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مارکٹ میں نقدی دستیاب ہے ۔ غیر منظم شعبہ میں بھی یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ نقدی کا شمار کرنے کی بجائے پوائنٹ آف سیل کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوائنٹ آف سیل میں کافی اضافہ ہوا ہے اور مرکزی حکومت اس کی دستیابی کو مزید بہتر اور سہل بنانے اقدامات کررہی ہے ۔ حکومت کئی پوائنٹ آف سیل مشینوں کو رپورٹ کررہی ہے ۔ ابھی تک اس کی تیاری کے اخراجات کا تعین نہیں ہوسکا ہے ۔ ایسے میں اس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ۔ اسکے علاوہ اس کی امپورٹ پر حکومت دے رہی ہے ۔ سرسوت نے بتایا کہ غیر منظم شعبہ میں ٹیکسٹائیل اور گارمنٹس میں کاروبار کریڈٹ پر ہوتا ہے ۔ پوائنٹ آف سیل کو منظم شعبہ میں زیادہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ مسٹر سرسوت نے ادعا کیا کہ ڈیجیٹائزیشن کے نتیجہ میں کارکردگی بہتر ہوگی ۔ رشوت میں کمی آئے گی اور عوام تک رسائی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیل فونس کی تعداد ایک بلین تک ہے اس سے خود پتہ چلتا ہے کہ عوام تک رسائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔