ڈی آر آئی عہدیداروں کی کارروائی اسمگلرس گرفتار
شمس آباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس عہدیداروں نے دو علحدہ واقعات میں غیر ملکی ( بیرون ملک ) کرنسی اور 1.4 کیلو سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ایک مسافر جو انڈیگو فلائٹ نمبر 6E-1405 کے ذریعہ شارجہ روانہ ہونے کے لیے ایرپورٹ پہنچا ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کی تلاش لینے پر اس کے لگیج سے قطر ریالس ، کویت دینار ، بحرین دینار ، یو اے ای درہم ، سعودی ریال ، عمانی ریال ، امریکی ڈالرس مختلف قسم کے کرنسی نوٹ جن کی مالیت 27 لاکھ 23 ہزار روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ایک اور واقعہ میں ڈی آر آئی عہدیداروں نے آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں اتحاد ایرویز فلائٹ نمبر E4-274 سے ابوظہبی سے آنے والے مسافر نے ایرپورٹ پہنچتے ہی کسٹمس چیکنگ کاونٹر پہنچنے سے قبل ٹائیلٹ میں گیا اور اس دوران ایر انڈیا SATS ملازم بھی اس کے پیچھے پہنچا جہاں وہ سونے کے 12 بسکٹس اس کے حوالہ کررہا تھا اور وہ یہ بسکٹس حیدرآباد کے ایک اسمگلر کے حوالہ کرنے والا تھا، جنہیں ڈی آر آئی عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سونے کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ 1.4 کیلو سونا جس کی مالیت 44,60,640 روپئے ہے ضبط کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ شمس آباد ایرپورٹ پر اکثر سونے کی اسمگلنگ ایرپورٹ ملازمین کی مدد سے کی جارہی ہے حال ہی میں بھی سونے کی اسمگلنگ کرنے والے چھ افراد اور ایرپورٹ ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔۔