واشنگٹن ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 38 سالہ ہندوستانی کو بیرون ملک کے افراد کو امریکہ اسمگل کرنے اور ان سے شخصی مالی فائدہ اٹھانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے بتایا کہ بھاوین پٹیل نامی ہندوستانی نے کمرشیل ایرلائن فلائٹس کے ذریعہ بیرون ممالک کے لوگوں کو امریکہ اسمگل کیا۔ نیوجرسی یو ایس اٹارنی کریگ کارپنٹیو نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ ملزم کو 18 ڈسمبر 2018ء یو ایس ڈسٹرکٹ جج جان مائیکل وازکیز کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا جہاں اس کی سزاء کا تعین کیا جائے گا۔