بیجنگ، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چینی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی سفارتکار نے کہا کہ کمبوڈیا کے اندرونی معاملات میں غیر ملکیوں کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔چینی سفارت کار نے یہ بات کمبوڈیا میں ہونے والے انتخابات کے بعد وہاں کے ایک اعلیٰ سطحی سفارتکار سے کہی۔ چین کمبوڈیا کا سب سے اہم سفارتی اور اقتصادی حامی ہے . ناقدین کا الزام ہے کہ انتخابات نہ تو آزاد اور نہ ہی منصفانہ تھا۔وزیر اعظم ہن سین کی حکمران کمبوڈین پیپلز پارٹی نے پیر کو کہا کہ اس نے ایک دن پہلے عام انتخابات میں تمام 125 پارلیمانی سیٹیں جیت لی ہے ۔ اگرچہ اس انتخاب کا کئی انسانی حقوق کے گروپوں، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی طرف سے زبردست تنقید کی گئی تھی۔چین کے خارجہ کونسل کے رکن سی وانگ یی نے سنگاپور میں ایک علاقائی فورم کے دوران کمبوڈین وزیر خارجہ پراک سوکھون سے ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں ان انتخابات کو بہترین طریقے سے کرانے کے لئے مبارک باد بھی دی۔ وانگ نے کہا کہ انتخابات کے نتائج نے کمبوڈین پیپلز پارٹی پر کمبوڈیا کے لاکھوں افراد نے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔