غیر مشروط تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا مطالبہ،تلنگانہ پرجا فرنٹ کے احتجاجی مظاہرے

حیدرآباد۔9 فبروری(سیاست نیوز) تلنگانہ وپرجافرنٹ نے غیرمشروط تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کے روبرو احتجاجی مظاہرے کئے ۔ نائب صدر واسٹیٹ کوارڈینٹر تلنگانہ پرجافرنٹ مسٹر ایم ویدا کمار کی قیادت میں این کرشنا‘چکوڈا پربھاکر‘ ثناء اللہ خان‘ دیویندرا‘ جیا کے علاوہ صدر تلنگانہ پرجافرنٹ گریٹر حیدرآباد جناب منیر الدین مجاہد‘ سکریٹری اسلم عبدالرحمن نے پورے تلنگانہ میںمنعقدہ ان احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ناما ناگیشوار رائو رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ کے روبرو احتجاج مظاہرے کے دوران مسٹر ایم ویدا کمار نے حیدرآباد کو دس سال تک مشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کے فیصلے کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ۔ انہوں نے پولاروم پراجکٹ کو تلنگانہ کا اٹو ٹ حصہ قراریتے ہوئے کہاکہ پولاروم پراجکٹ کے متعلق مرکزی کابینہ کی تجاویز تلنگانہ کے عوام کے ساتھ ایک اور بڑی ناانصافی ہوگی۔ مسٹر ایم ویدا کمار نے کہاکہ تلنگانہ بل میںگیارہ نکات میںترمیمات درکار ہیں جس کے بغیر تلنگانہ بل کی منظوری تلنگانہ کی عوام کے جذبات سے کھلواڑ ہوگا۔