حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد حدود میں واقع غیر مجاز لے آوٹس اور عمارتوں کو باقاعدہ بنانے کے لیے درخواست داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے ۔ اس مرتبہ حکومت نے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع نہیں کی ہے ۔ تاہم بی پی ایس اسکیم کے تحت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 131.095 درخواستیں وصول ہوئیں جس کی مدد سے بلدیہ کو 10197.91 لاکھ روپئے حاصل ہوئے جب کہ ایل آر ایس کے تحت 68.722 درخواستیں حاصل ہوئیں اور سرکاری خزانے کو 5504.7 لاکھ روپئے کا فائدہ ہوا ۔ بلدی حکام کے مطابق دونوں اسکیموں کے تحت ابھی تک 199817 درخواستیں اور 15702.61 لاکھ روپئے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے ہیں ۔ یکم مارچ ان بی پی ایس اور ایل آر ایس اسکیموں کے تحت درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔۔