غیر مجاز لے آؤٹس کو باقاعدہ بنانے کی مہلت میں توسیع

حیدرآباد۔/28 فبروری، ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے غیر مجاز لے آؤٹس کو ریگولرائز کرانے کیلئے آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 مارچ تک کی نئی مہلت مقرر کی ہے۔ پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے اس ضمن میں آج احکام جاری کئے۔ جی ایچ ایم سی، حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر شہری مجالس مقامی نے زیر تصفیہ ایل آر ایس درخواستوں کی ترجیحی اساس پر جانچ کی ہے اور بڑی تعداد میں وصول ہونے والی درخواستوں کی تنقیح بھی کی گئی۔ بعد ازاں ماباقی ایل آر ایس چارجس کی ادائیگی اور مزید مطلوب دستاویزات کے ادخال کیلئے متعلقہ درخواست گذاروں کو اطلاع نامے جاری کئے گئے ہیں۔