لاری ڈرائیور گرفتار، شمس آباد ایس او ٹی کی کارروائی
شمس آباد 24 جون (سیاست نیوز) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے 23 جون کی رات تقریباً ایک بجے ایک لاری کو روک کر تلاشی لینے پر انھیں پتہ چلا کہ چاول غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا ہے جس پر لاری ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے چاول سے لدی لاری کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب اشوک لیلنڈ لاری نمبر TS07UB/4573 میں پی ڈی ایس چاول جو حکومت راشن کی دکان پر عوام کو سربراہ کرتی ہے اس چاول کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا کہ بھوانی پورم راجندر نگر پولیس حدود میں روک کر تلاشی لیتے ہوئے لاری ڈرائیور محمد فاروق 27 سالہ ساکن وٹے پلی کو گرفتار کرلیا جبکہ لاری مالک محمد نواز مفرور بتایا گیا ہے۔