حیدرآباد 2 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) غیر قانونی شراب اور ملاوٹ والی تاڑی تیار کئے جانے کے خلاف مہم کے دوران محکمہ اکسائز و نشہ بندی کی جانب سے جملہ 286 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی گذشتہ ایک ماہ کے دوران کی گئی ۔ محکمہ اکسائز کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ستمبر میں شروع کی گئی مہم کے دوران 377 مقدمات درج کئے گئے اور 286 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران 40 گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گڑمبہ فروخت کرنے والے 70 افراد کو باؤنڈ اوور کیا گیا اور دیگر پانچ افراد کے خلاف بھی سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ عہدیدار نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے غیر قانونی شراب کی تیاری اور ملاوٹ والی سیندھی کے فروخت کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔