غیر قانونی امیگریشن پر ٹرمپ کا موقف غیریقینی

واشنگٹن، 29اگست (سیاست ڈاٹ کام) ر ی پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوا رڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر آئندہ چہارشنبہ کو میکسیکو کی سرحد سے ملحق صوبہ ایریزونا میں تقریر کریں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے اس اعلان سے ایک دن قبل کہا تھا کہ وہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکہ میں مقیم غیر قانونی افراد کے خلاف جنگ کریں گے ۔ مسٹر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی لانے کے معاملے پر اپنے خیالات واضح کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی اسکیم میں نرمی برتیں گے ۔انہوں نے کل ٹوئٹ کیا میں ایریزونا صوبہ میں آئندہ چہارشنبہ کو غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر تقریر کروں گا۔ بہت بھیڑ ہوگی اس کے لئے کسی بڑی جگہ کی تلاش کررہا ہوں۔