حیدرآباد ۔ یکم مئی (راست) ڈائرکٹر تلگو اکیڈیمی مسٹر ستیہ نارائنا ریڈی کے بموجب اکیڈیمی ہذا میں 18 مئی سے پیر تا ہفتہ کے درمیان 5 تا 7 شام غیر تلگو داں افراد کے لئے تلگو ٹیچنگ کورس کا آغاز ہوگا جوکہ 48 گھنٹوں پر مشتمل رہے گا۔ اس کورس میں ایسے افراد جو مختلف سرکاری محکمہ جات میں برسر خدمت ہو داخلہ کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ تلگو اکیڈیمی کی جانب سے تلگو اسکرپٹ، جملہ بندی اور دیگر کورسیس کا بھی نظم ہے جس میں ایس ایس سی کامیاب داخلہ لے سکتے ہیں۔ داخلہ کے خواہش مند افراد اکیڈیمی ہذا واقعہ حمایت نگر سے راست 17 مئی تک ربط کریں یا پھر فون نمبر 040-23225215 پر معلومات حاصل کریں۔