حیدرآباد31 اکتوبر (یواین آئی) تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششوں میں تیزی پیداکردی ہے ۔اسی کے حصہ کے طورپر وہ یکم نومبر کو دہلی کادورہ کریں گے ۔چندرابابو کے دورہ دہلی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ انہوں نے غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد کرنے کی اپنی مساعی میں شدت پیداکردی ہے اور اس ضمن میں انہوں نے دو دن قبل قومی دارالحکومت میں مختلف جماعتوں کے لیڈروں مایاوتی ، شرد یادو ، کیجروال ،فاروق عبداللہ ،راجہ ، ایس سدھاکر ریڈی سے ملاقات کی تھی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔