غیر بی جے پی جماعتوں کے اجلاس کا 21مئی کو انعقاد متوقع نہیں

امراوتی۔13مئی ( پی ٹی آئی ) غیر بی جے پی اپوزیشن جماعتو ں کے 21مئی کو اجلاس کے انعقاد کی توقع نہیں ہے ۔ کیونکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو سے خواہش کی ہے کہ 23مئی کو انتخابی ضابطہ کے اعلان کے بعد اس اجلاس کیلئے کسی تاریخ کا تعین کیا جائے ۔ تلگودیشم پارٹی پولیٹ بیورو کے رکن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ہا کہ ’’ ہمارے قائد نے ( ممتا بنرجی کی ) اس درخواست پر ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ یہ دراصل انتخابی نتائج پر مبنی ہوگا ۔ چنانچہ اجلاس کا انعقاد 23مئی کے بعد ہی منعقد ہوسکتاہے ‘‘ ۔آندھراپردیش کے چیف منسٹر نے جمعرات کو مغربی بنگال کی ہم منصب کو مشورہ دیا کہ مابعد انتخابات کی حکمت عملی پر غور وخوص کیلئے غیر اپوزیشن جماعتوں کا ایک اجلاس 21 مئی کو منعقد کیا جائے