پترو گڑھ(اتراکھنڈ)۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) کوہ پیماؤں کی ایک 8 رکنی ٹیم جس میں 7 غیرملکی بھی شامل تھے، نندا دیوی کی چوٹی کے راستے میں کہیں گم ہوگئی۔ اس میں برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے 7 کوہ پیما کے علاوہ ہندوستان کے کوہ پیما کے ادارے کا ایک ہندوستانی رابطہ افسر بھی شامل تھا۔ یہ ٹیم 7,434 میٹر چوٹی کو سر کرنے 13 مئی کو روانہ ہوئی تھی۔