کولمبو ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی بحریہ نے آج 78 افراد بشمول 59 تمل شہریوں کو غیرقانونی طریقہ سے بذریعہ کشتی آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ بحریہ ترجمان کمانڈر انڈکیاسلوا نے بتایا کہ جنوبی علاقہ میں ماہی گیر کے لئے مشہور کرنیڈا میں 78 افراد کو آج صبح گرفتار کیا گیا اور انہیں بحری افسران نے گال بندرگاہ منتقل کیا۔ گرفتار شدہ میں 59 ٹامل اور 17 سنہالی شہری شامل ہیں۔