غیرقانونی ماہی گیری پر انڈونیشیاء نے 81 غیر ملکی جہاز تباہ کردیئے

جکارتہ۔2اپریل ( سیاست ڈاک کام ) انڈونیشیاء عہدیداروں نے 81 غیر ملکی بحری جہازوں کو جو ملک کی آبی حدود میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے ‘تباہ کردیا ۔ وزیر جہاز رانی و سمکیات سوسی پوڈی لاس پوتی نے کہا کہ دو بحری جہازوں کو بندرگاہ امبان صوبہ ملوکو میں غرق ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ انڈونیشیاء نے اپنی خودمختاری اور غیرقانونی ماہی گیری کا مقابلہ کرنے کے اپنے حق کو برقرار رکھتے ہوئے یہ کارروائی کی ہے ۔ تاحال انڈونیشیاء نے 317 غیر ملکی ماہی گیر کشتیاں 2014ء سے اب تک ڈبو دی ہیں جب کہ اس نے زیادہ سخت موقف اپنی آبی حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف اختیار کیا تھا ۔ بیشتر بحری جہاز ویٹنام ‘ فلپائن ‘ ملائیشیاء اور تھائی لینڈ کے تھے ۔