واشنگٹن 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے آج وسطی امریکی ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طورپر سرحد پار کرنے والے دراندازوں کو اُن کے متعلقہ ممالک کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ قانونی اور انسانی بنیادوں کے فریم ورک میں رہتے ہوئے اور ساتھ ہی مناسب عملدرآمد کرتے ہوئے ایسے بچے جن کے نقل وطن کے مناسب دستاویزاتی ثبوت نہیں ہیں ، انھیں دوبارہ اُن کے متعلقہ وطن روانہ کردیا جائے گا ۔